ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا طالبعلم سے مکالمہ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران طالب علم نے کہاکہ میرے ٹیسٹ میں کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مجھے پھانسی دی جائے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے .

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کےد وبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،درخواست گزار نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں ہمارے نمبرزیادہ تھے، دوسرے میں کم نمبر حاصل کئے،دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اس کو واپس کیا جائے .

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ میڈیکل کالجز میں داخلے ہو چکے ہیں، کلاسز جاری ہیں،بے قاعدگیوں پر ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا،ہم اس معاملے میں اب مداخلت نہیں کر سکتے،آپ سے ہمدردی ہے لیکن فیصلے قانون کے مطابق ہوتے ہیں، طالب علم نے کہاکہ میرے ٹیسٹ میں کوئی غلطی ثابت ہوئی تو مجھے پھانسی دی جائے،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ ہم آپ کو ڈاکٹر دیکھنا چاہتے ہیں پھانسی کیوں دیں گے .

عدالت نے کہاکہ آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے اگلے سال ٹیسٹ کیلئے تیاری کرلیں،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ ایٹا نے طلبا کو تکلیف دی ، ان کی ناہلی کی وجہ سے ٹیسٹ دوبارہ کرانا پڑا، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ کوئی ٹیسٹ نہیں کراسکتا تو ذمے داری نہ لے،قومی المیہ ہے کہ عوام کا اداروں پر اعتماد نہیں .

پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ میں جو ہوا آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے،عدالت نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق 35درخواستیں خارج کردیں .

. .

متعلقہ خبریں