ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ کی حالت نازک ، وینٹیلیٹر پر منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، بہن نے بتایا ہے کہ انکی حالت نازک ہے . ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا .

تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا .

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں . وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں . انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کےلیے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں