ڈیجیٹل ذرائع سے قرض، ایس ای سی پی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کی مارکیٹنگ و اشتہارات اور کال سینٹر کے ذریعے صارفین سے رابطہ کے لیے بہترین معیارات اپنانے کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق رہنما گائیڈ لائنز کا مقصد قرض لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام ہے ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں قرض کی مصنوعات کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔
ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں ، اپنے صارفین کے ساتھ رابطے اور قرض کی ریکوری کے لئے کال سینٹر پر انحصار کرتی ہیں، بعض اوقات کال سینٹر کی سہولت آئوٹ سورس سے بھی حاصل کی جاتی ہے۔
نتیجتاً کال سنٹرز ان کمپنیوں کے کاروباری آپریشنز کا ایک لازمی پہلو بن گئے ہیں ایس ای سی پی سمجھتا ہے کہ کمپنیوں کو کاروباری آپریشنز میں ذمہ دارانہ رویے اور اپنی تشہیر میں شفافیت اور ایمانداری اور صارفین کے ساتھ اخلاقی رویے اپنانے چاہئیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…

1 min ago

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

28 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

40 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

50 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

52 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

54 mins ago