نیب کا تماشا ختم ہونا چاہئے، ملک میں کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہئے، ملک میں کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں،صدر اور وزیرِ اعظم نیب کے گریجویٹ ہیں، دونوں نیب کی جیلوں میں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میرا پانچواں سال نیب عدالتوں میں شروع ہو گیا، پہلے 9 سال لگے تھے، ابھی تو 5 سال لگے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ اگر جیل نہیں گئے لیکن نیب میں شاملِ تفتیش ہوئے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہئے، ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں، اسے نیب کا خوف ہے، سنا تھا ن لیگ نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کریں گے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جیسے نیب کیسز بنے ویسے ختم بھی ہو سکتے ہیں، نیب کا ادارہ تو بنا لیکن عوام کو اس کا فائدہ کچھ نہیں ہوا، بد قسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں کہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے دور پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
دوسری جانب اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت شاہد خاقان عباسی اور نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ریفرنس میں 11 بیانات قلم بند ہو چکے ہیں، جرح جاری تھی، کیس جاری تھا تو سپریم کورٹ کی ترمیم آگئی تھی۔اس موقع پر وکیلِ صفائی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

3 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

13 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

26 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

27 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

40 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

49 mins ago