متحدہ عرب امارات نے 87 ممالک کےشہریوں کیلئے پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات نے 87 ممالک کیلئے پیشگی ویزا لینے کی شرط ختم کرتے ہوئے’ ویز آن آرائیول ‘ کی سہولت دینے اعلان کر دیاہے یعنی ان ممالک کے شہری ریاست میں پہنچ کر اپنا پاسپورٹ دکھانے کے بعد ویزا حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یاسپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہے۔وہ یو اے ای کے داخلے کی بندرگاہوں پر پہنچنے پرجی سی سی ریاست کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کرکے داخل ہو سکتے ہیں۔

ان تمام 87 ممالک کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں ہو گا۔اہل افراد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 10 دن کی رعایتی مدت کے ساتھ 30 دنوں کے لیےانٹری ویزا حاصل کر سکتے ہیں،مزید برآں، منتخب ممالک کے شہری آمد پر 90 دنوں کے لیے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

پیشگی ویزا سے استثنیٰ کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، ارجنٹینا، آسٹریا ، آسٹریلیا ، آذربائیجان ، بحرین ، بربادوس،برازیل، بیلا روس، بیلجیئم، بیرونی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوسٹا ریکا،کروشیا ،قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا،فن لینڈ،فرانس،جارجیا،جرمنی،ہونڈوراس،ہنگری،ہانگ کانگ،آئس لینڈ،اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کریباتی، کویت، لٹویا، لیختنسٹین،لتھوانیا،لکسمبرگ،ملائیشیا،مالدیپ،مالٹا،ماریشس،میکسیکو،موناکو،مونٹی نیگرو،نورو،نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پیراگوئے،پیرو،پولینڈ،پرتگال،قطر، آئرلینڈ،رومانیہ،روس،سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز،سان مارینو،سعودی عرب، سیشلز، سربیا،سنگاپور،سلوواکیہ،سلووینیا،جزائر سلیمان،جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، بہاماز، نیدرلینڈ، برطانیہ، امریکا، یوکرین،یوراگوئے،ویٹیکن،ہیلینک،بوسنیا اور ہرزیگوینا،آرمینیا،فجی اور کوسوو شامل ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago