پارک لین ریفرنس سماعت؛ آصف زرداری کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، وکلا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وکلا نے عدالت کو نیب کیس میں صدارتی استثنیٰ سے آگاہ کردیا۔
احتساب عدالت میں صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
آصف زرداری کے وکلا فاروق ایچ نائیک اور ارشد تبریز نے دلائل دیے کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں، اب انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کیخلاف بھی کیس آگے نہیں بڑھے گا؟۔ وکلا نے جواب دیا کہ باقی ملزمان کیخلاف کیس چلایا جاسکتا ہے۔
نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پرائیویٹ بینک کا کیس ہے، پہلے طے ہوگا کہ موجودہ قانون کے مطابق اس عدالت میں کیس چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے دیگر ریفرنسز پر دلائل دیے ہیں ، آئندہ سماعت پر اس ریفرنس میں بھی وہی دلائل دیں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے…

11 mins ago

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

42 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

49 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

55 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

1 hour ago