سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں پبلک سروس کمیشن پاس کرکے گریڈ 17 کی افسر بن گئیں

ٹنڈوجام(قدرت روزنامہ)سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں گزیٹڈ افسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی .
نجی ٹی وی "اے آر وائی "کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو سٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں .

مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر بن گئیں . چھ بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، 2بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں . ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئیں جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہے .
دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں