سینیٹ الیکشن ،پیپلزپارٹی نے سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ کیوں نہیں دیئے ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ انتخابات کیلیے پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ کیوں نہیں دیئے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس مرتبہ پارلیمانی امور میں غیر معمولی تجربہ رکھنے والے سینئر سینیٹرز کو ٹکٹ سے محروم رکھاان میں ایوان میں پارٹی مؤقف کو موثر انداز میں پیش کرنے اور آئین و قانون پر دسترس رکھنے والے رضا ربانی بھی شامل ہیں جو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین دونوں مناصب پر اپنا کردار ادا کر چکے ہیں،خود پیپلزپارٹی کے ذرائع اس فیصلے پر اپنے تحفظات رکھتے ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق پارلیمانی امور کے حوالے سے بینظیر بھٹو رضا ربانی کی صلاحیتوں کا متعدد بار اعتراف اور ستائش کرتی رہی ہیں گو کہ انہیں 2015میں سینٹ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے آصف علی زرداری کا تھا لیکن کم لوگوں کے علم میں ہوگا کہ اس بارے میں پرزور دباؤ اور درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی تھی۔ ایک نجی نشست میں جب سینٹ کے چیئرمین کیلئے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کے درمیان نام پر مشاورت ہوئی تو اسفند یار ولی نے میاں رضا ربانی کا نام تجویز کیا جس پر وہاں موجود ایک عینی شاہد کے مطابق آصف زرداری صاحب نے اسفند یار ولی کو جواب میں کہا کہ خان یہ تو خود بڑا لیڈر ہے میں تو کسی کارکن کو چیئرمین بنانا چاہتا ہوں تاہم بالآخر اسفند یار ولی خان کی بات مان لی گئی اور حاصل بزنجو،محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ کوششوں سے رضا ربانی بلامقابلہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔کارکردگی کی بنیاد پر جب اگلے دورانیے کیلئے ان کا نام لیا جانے لگا تو ان کے مقابل صادق سنجرانی کا نام آیا جس کے سامنے رضا ربانی کمزور ثابت ہوئے۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

25 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

33 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

43 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

55 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

1 hour ago