تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔؟لطیف کھوسہ نے “پیشگوئی ” کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔؟لطیف کھوسہ نے “پیشگوئی ” کر دی ۔ مختلف لوگوں سے سوال کریں گے تو وہ اپنی اپنی آراء دیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ پچھلے 2 سال سے جو کچھ کیا جارہا ہے کچھ بھی کرلیتے یہی کیا جانا تھا، پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگادیا گیاہے.9مئی کے بیانیہ کا اطلاق 9فروری کو کیا گیا،8 فروری کے مینڈیٹ کو کچلا گیا ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں محروم کیا گیا، ہمیں سینیٹ میں بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، سینیٹ میں ہمارے بہت سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں گے

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیے،پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگادیا گیاہے۔ ہم نے بلے باز کے ساتھ اتحاد کیا تو اسے شیخوپورہ سے اٹھالیا گیا، جس شخص نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا وہ مکر گیا، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لے کر بہت برا کیا، پشاور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا تو سپریم کورٹ نے رات ساڑھے گیارہ بجے فیصلہ کر کے ہمارے پر کاٹ دیئے، پی ٹی آئی کے نمائندوں کو انتخابی نشان میں پورا جہیز کا سامان دیا گیا۔

Recent Posts

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

26 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

43 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

53 mins ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

1 hour ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

1 hour ago