جعلی ڈگری کیس:سپریم کورٹ نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کردی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ثمینہ خاور حیات نے جعلی ڈگری پر نااہلی کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا 7رکنی بینچ قرار دے چکا ازخود نوٹس میں نااہلی نہیں ہوسکتی۔ ثمینہ خاور حیات کا کیس بھی لارجر بینچ کے فیصلے کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔
وکیل درخواست گزار طارق محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس میں منتخب رکن اسمبلی کو نااہل کیا، سپریم کورٹ کا نااہلی پر مبنی حکم نامہ غلط ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن کو نااہلی ختم کرنے پر اعتراض ہے؟ اس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ نااہلی ختم کرنے پر اعتراض نہیں، نااہلی کی مدت ویسے بھی پانچ سال ہوچکی ہے جو گزر چکے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 جولائی 2013ءکو ثمینہ خاور حیات کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا، ثمینہ خاور حیات ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

5 mins ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

32 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

49 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

58 mins ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

2 hours ago