کراچی: بس اور ٹرک میں تصادم. 5 افراد جاں بحق.20 زخمی

(قدرت روزنامہ)شہرقائد کے علاقے نوری آباد کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20  زخمی ہوگئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے خیرپور جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثہ پیش آیا .

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کوٹری تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،زخمیوں میں5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے . . .

متعلقہ خبریں