لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق ایلیٹ فورس وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کیلئے تعینات کی جائے گی، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی 4 ٹیمیں وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ 4 ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا پر ڈیوٹی نبھائیں گی .
بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس نے فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو خط ارسال کر دیا .
. .