اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سی پیک کے بارے میں مثبت ریمارکس کو سراہا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا سی پیک اہم منصوبہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بندرگاہوں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر، توانائی اور صنعت جیسے شعبوں میں تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔
چینی ترجمان کے مطابق پچھلے سال، دونوں فریقوں نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سی پیک کے حوالے سے نئی مشترکہ مفاہمت پر بھی اتفاق کیا۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…