ایلون مسک نے ٹرمپ سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے میری جو ملاقات ہوئی تھی وہ طے شدہ نہیں تھی بلکہ ایک اتفاق تھا، میں ایک دوست کے گھر ناشتہ کر رہا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں آ گئے۔
ایلون مسک نے کہا کہ میں رواں سال ہونے والے صدراتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی طرح بھی مدد نہیں کر رہا اور نہ ہی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے پیسوں کا تذکرہ کیا ہے۔
معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ فنڈ ریزر ایونٹ میں جہاں ٹرمپ اور مسک کی ملاقات ہوئی تھی وہاں کئی امیر ریپبلکن ڈونرز موجود تھے۔
ٹرمپ اور مسک کی ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ میں فنڈز کے ذریعے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
اس انٹرویو میں بھی ایلون مسک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میں کسی امیدوار کو فنڈز نہیں دوں گا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

حیدرآباد دکن(قدرت روزنامہ)کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کی کار کو حادثہ پیش…

3 mins ago

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے…

15 mins ago

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے کسانوں سے نہ صرف رواں سال بلکہ آئندہ سال…

24 mins ago

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے حکام اور جموں وکشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے…

33 mins ago

زمین کو طاقتور شمسی طوفان کا سامنا، پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمین ایک طاقتور شمسی طوفان کا سامنا کر رہی ہے۔ اس شدت…

44 mins ago

15 مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں…

54 mins ago