پی ایس ایل اور ویمن آئی پی ایل کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین انعامی رقم کا موازنہ کر رہے ہیں۔
دونوں لیگز کا حال ہی میں اختتام ہوا ہے، پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو بھارتی ویمن انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم سے کم انعامی رقم ملی ہے، پی ایس ایل کی کم انعامی رقم پر حیرانگی کا اظہار کیا جانے لگا۔

پی ایس ایل ٹائٹل تیسری مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا جبکہ ویمن انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور رہی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی جو انڈین تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں اور رنرز اپ ملتان سلطانز کو پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
ویمن انڈین پریمیئر لیگ میں فاتح ٹیم چنائی سپر کنگز کو بھارتی 6 کروڑ روپے اور رنرز اپ دہلی کیپیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ سال فاتح چنائی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنرز اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ دینا کا امیر ترین بورڈ ہے، بھارتی کرکٹ لیگز میں دوسری لیگز سے زیادہ پیسہ بورڈ کے امیر ہونے کی وجہ سے ہے۔

Recent Posts

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

44 mins ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

46 mins ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

54 mins ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

1 hour ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

2 hours ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

2 hours ago