رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمیٰ ریاض نے دلائل دئیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ راشن بیگ پر قائد ن لیگ کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے، آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کے گھروں میں پہنچانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے رمضان پیکیج راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کردی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

21 mins ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

30 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

45 mins ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

48 mins ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

59 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

1 hour ago