ماہ فروری کے دوران 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ترسیلات زر موصول


کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ فروری کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ترسیلات زر کی شکل میں موصول ہوئے اور اس طرح اس اسکیم کے شروع کیے جانے سے اب تک 42 ماہ کے دوران اس اکاؤنٹ میں 7ارب 50کروڑ ڈالر بھیجے جاچکے ہیں۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ فروری کے دوران وصول ہونے والے ترسیلات زر کا حجم اسکیم کے آغاز سے اب تک ماہانہ اوسطا وصول ہونے والی ترسیلات 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے کم رہا۔
واضح رہے کہ دو سال قبل سیاسی عدم استحکام کے آغاز سے ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ یوسف رحمن کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ماہانہ ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر 25 کروڑ ڈالر تک جاپہنچے یعنی سالانہ تین ارب ڈالر تک لیکن اس کے لیے سیاسی فضا کا سازگار ہونا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کے کامیاب معاہدے کی صورت میں ترسیلات زر میں بتدریج اضافے کی امید ہے۔
یوسف رحمن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے نئے پروگرام کے حصول کی صورت میں بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا کہ حکومت بیرون قرض کی ادائیگی کی سکت رکھتی ہے جس کے نتیجے میں مقامی معیشت میں مزید سرمایہ کاری دیکھنے میں آئے گی کیونکہ ان بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح بہت پرکشش رکھی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پالیسی سازوں کو معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے مزید سیاسی استحکام آئے گا اور جس کے نتیجے میں ملک میں مزید سرمایہ کاری آسکے گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ فروری کے اختتام تک روشن ڈیجٹل پاکستان اکاؤنٹس میں ترسیلات کا حجم بڑھ کر 7 ارب 49 کروڑ ڈالر تھا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

56 mins ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

1 hour ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

1 hour ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

2 hours ago