ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا موقف بھی آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر ردعمل آگیا اور انہوں نے کہا ہےکہ ان کا خیال ہےکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پرحملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائےگا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

15 mins ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

24 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

40 mins ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

43 mins ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

54 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

1 hour ago