وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کررہی ہے . مسلم لیگ ن نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا . پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی . انھوں نے کہا کہ وزارت بحری امور میں پہلے ایم کیو ایم اور پھر پی ٹی آئی کا وزیر رہا،وزارت میں ماضی کے معاملات کا جائزہ لیں گے، مٹی پاؤ والی بات نہیں ہوگی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا .
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر اے) وفد سے گفتگو میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر، قاسم پورٹ اور کراچی پورٹ (کے پی ٹی )کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب روپے پڑے ہیں، جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے .
متعلقہ خبریں