ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، جاں بحق مزدورں کی تعداد 8ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق کانکنوں کی تعداد 8ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کو ریکسیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے جانے والے 8 کانکنوں کو پہلے ہی بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور محکمہ مائنز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ساتھ ہی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کی دعاء اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے اور حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

2 hours ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

2 hours ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

2 hours ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

3 hours ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago