پی ایس ایل کی کم انعامی رقم پر بھارتی مذاق اڑانے لگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت کی ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھارت کی ویمنز ٹیم کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔
پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ تقریبا ایک دن وقفے سے اختتام پذیر ہوئے تو سوشل میڈیا سمیت بھارتی صارفین پی ایس ایل کو نیچا دیکھانے کیلئے دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم کا موازنہ کرنے لگ گئے۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی، جو بھارتی کرنسی میں محض تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنز اَپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
دوسری جانب ویمنز پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کیپیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً (67 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

2 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

2 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

2 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

2 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

3 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

4 hours ago