پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو 2روز میں فیصلہ کرنیکا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پر دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Recent Posts

حب میں پانی کی قلت، محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث فراہمی آب کے تالاب بھر نہ سکے

حب(قدرت روزنامہ)حب قلت آب نے پورے شہر کو میدان کربلا بنا دیا متعلقہ سرکاری محکمے…

1 min ago

پیاز درآمد پر پابندی ہٹا کر اضافی ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے، بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیاز کی ایکسپورٹ پر اضافی ڈیوٹی ٹیکس اور ایکسپورٹ بندش سے بلوچستان کے زمیندار…

8 mins ago

بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد…

17 mins ago

اہلسنت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا تو سخت احتجاج کریں گے، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمدرمضان مینگل نے کہا کہ کراچی میں جماعت…

21 mins ago

حکومت منافقت سے کام نہ لے، گوادر میں باڑ نہیں لگانے دیں گے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی ، ریلی میں…

31 mins ago

وندر میں نان بائیوں کی من مانیاں، روٹی کی قیمت میں کمی نہ آسکی

وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں تندور مالکان اور نان بھائیوں کی من مانیاں ملک بھر میں آٹا…

44 mins ago