حسن اور حسین نواز کی بریت کے بعد پاناما کیس کا کیا ہو گا ۔۔؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کم نہیں کرسکتی کم از کم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ تو کرے، حسن اور حسین نواز کی بریت کے بعد پاناما کا باب ختم ہوگیا،پی ٹی آئی کے جلسہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، نگراں حکومتوں کے تصور کے خلاف ہوں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا .

وہ جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے .

پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمندبھی شریک تھے .

ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک استاداپنے تحفظ کیلئے بندوق لے کر سکول جانے پر مجبور ہے تو یہ لاقانونیت کی انتہا ہے، حکومت مہنگائی کم نہیں کرسکتی کم از کم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ تو کرے، کچے کا علاقہ ہو یا پکے کا علاقہ ہو ہر طرف لاقانونیت ہے حکومت او ر ریاست کہا ں ہے،انصاف کے نظام پر پاکستان کے عوام کا اعتماد متزلزل ہے، حسن اور حسین نوا ز کی بریت کے بعد پاناما کا باب ختم ہوگیا . ، نگراں حکومت ختم ہوتے ہی اس کے اہلکاروں کو منظر سے ہٹ جانا چاہیے، نگراں عہدیدار آئندہ حکومت کا حصہ بن جائیں تو لگتا ہے آئندہ کیلئے کھیتی کاشت کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں