اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کیلئے انتظامیہ کو 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے انتظامیہ کو 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

57 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago