سعدیہ امام کے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کی۔اُنہوں نے کہا کہ اب اللّٰہ نے میری ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں جب والدین حیات ہوتے ہیں تو زندگی آسان ہوتی ہے اور وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے والدین حیات ہوتے ہیں اور وہ روز اُن کا مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر ایک حج کا ثواب بھی حاصل کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں جن کے سر پر والدین کا سایہ نہیں رہا یقیناََ ان کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں لیکن اب میں اپنی بیٹی میرب کو اکیلے چھوڑ کر گھر سے نہیں نکل سکتی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کوشش بھی کی تھی درمیان میں ایک ڈرامہ دوبارہ کرنے کی لیکن میں کام نہیں کر پائی کیونکہ اگر انسان سمجھے تو اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میں اپنی اولاد کی ذمہ داری کے لیے جوابدہ بھی ہوں بلکہ کل کو بڑے ہو کر میری بیٹی خود اس بارے میں مجھ سے سوال پوچھ سکتی ہے تو اس سے پہلے کہ میری بیٹی مجھ سے کوئی سوال کرے بہتر ہے کہ میں اسے خود وہ وقت دوں جس کی وہ حقدار ہے۔

Recent Posts

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

5 mins ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

8 mins ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

28 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

48 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

51 mins ago