معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا، ایک سال قبل مسلمان ہونے کا اعتراف

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا نے قبولِ اسلام کا اعلان کردیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے، اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے۔ ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔

ووین نے بتایا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں۔ ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

 

یادرہے کہ ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ 2022 میں اس نے نورین علی سے شادی کی۔ دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Recent Posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی…

3 mins ago

کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے…

22 mins ago

فلسطین کے معاملے میں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم خارجہ سطح…

43 mins ago

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی…

46 mins ago

احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرو ڈکشن آرڈرز جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کےسپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیشی پر علی امین…

54 mins ago