بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت؛نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ یہ پہلی سماعت نہیں ہے گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ضمانت بعدازگرفتاری کا کیس ہے دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

دنیا سے قرض لیکر ریاست چلانے والوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں، این ڈی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا تیرواں سینٹرل آرگنائزنگ باڈی اجلاس۔ ثنا بلوچ، معراج شاد اور…

8 mins ago

پنجگور ،بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو بند کر دیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک نے مطالبات کے حق میں سی پیک روڈ کو سرادک…

13 mins ago

بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی…

28 mins ago

دالبندین، ریکوڈک میں میرٹ کی پامالی ہرگز قبول نہیں، بے روزگار نوجوانوں کی پریس کانفرنس

دالبندین(قدرت روزنامہ)ضلع چاغی کے بے روزگار نوجوانوں آغا وسیم شاہ نعمت بلوچ کامریڈ قادر بلوچ…

33 mins ago

بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی اندھیرے میں تیر چلانے کے علاوہ کچھ نہیں ، بی ایس او

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چئیرمین بالاچ قادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان…

40 mins ago

بلوچ لاپتہ افراد اپنی فیملی کے پاس ضرور آئیں گے، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا…

46 mins ago