رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں جن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں ( جولائی تا فروری2024)میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوگیا . فروری 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا .

رواں سال فروری میں ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں . سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کا جاری کھاتہ فروری میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرسرپلس رہا . جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 کروڑ ڈالر تھا . فروری میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا جبکہ ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں .

"جنگ " کے مطابق رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا . 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوا جبکہ مالی سال 23 کے ابتدائی 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا . سٹیٹ بینک کے مطابق 8 مہینوں میں تجارتی خسارہ 13 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال 23 کے مقابلے 28 فیصد کم ہوا . 8 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 10 فیصد کم ہوکر 20 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا . اس عرصے میں نگران حکومت اقتدار میں ہی جس کے وفاقی وزیر تجارت صنعت پیداوار اور سرمایہ کاری کے قلمدان معروف سرمایہ کار ڈاکٹر گوھر اعجاز کے سپرد تھے .

. .

متعلقہ خبریں