رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کے8 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں جن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں ( جولائی تا فروری2024)میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوگیا۔ فروری 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں سال فروری میں ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کا جاری کھاتہ فروری میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 کروڑ ڈالر تھا۔فروری میں ملکی تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا جبکہ ملکی برآمدات 2 ارب 55 کروڑ اوردرآمدات 4 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں۔

“جنگ ” کے مطابق رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ 8 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 74 فیصد کم ہوا جبکہ مالی سال 23 کے ابتدائی 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 8 مہینوں میں تجارتی خسارہ 13 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال 23 کے مقابلے 28 فیصد کم ہوا۔8 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ 10 فیصد کم ہوکر 20 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔اس عرصے میں نگران حکومت اقتدار میں ہی جس کے وفاقی وزیر تجارت صنعت پیداوار اور سرمایہ کاری کے قلمدان معروف سرمایہ کار ڈاکٹر گوھر اعجاز کے سپرد تھے۔

Recent Posts

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 min ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

26 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

2 hours ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago