پاکستان اور برطانیہ نے فضائی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔برطانیہ کی طرف سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایوی ایشن سکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ دیا گیا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تقریب ہوئی جس میں فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آبادمحمد عبدالغفار نے کمپیوٹرزڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر کے حوالے کئے۔اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی موجود تھے، کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ʼآئیکیوʼ شرائط کے مطابق ہے۔

فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ʼآئیکیوʼ فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اےکو مبارکباد بھی دی ہے ۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

18 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago