کوئی بھی حالات نہیں تھے کہ سرکاری وکیلوں کی تعیناتی ہوتی،وکیل سلمان صفدر کے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر دلائل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اگرعدالت ملزم کا سرکاری وکیل مقرر کرتی بھی ہے تو ان کو مناسب وقت دینا ضروری ہوتا ہے،کوئی بھی حالات نہیں تھے کہ سرکاری وکیلوں کی تعیناتی ہوتی، جس فیصلے کی نظیر پر ٹرائل کورٹ نے انحصار کیا اس میں حالات مختلف تھے،جس عدالتی فیصلوں پر انحصار کیا گیا ان میں دو تین سال تاخیرپر سرکاری وکلا مقرر کئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اگرعدالت ملزم کا سرکاری وکیل مقرر کرتی بھی ہے تو ان کو مناسب وقت دینا ضروری ہوتا ہے،کوئی بھی حالات نہیں تھے کہ سرکاری وکیلوں کی تعیناتی ہوتی،جس فیصلے کی نظیر پر ٹرائل کورٹ نے انحصار کیا اس میں حالات مختلف تھے،جس عدالتی فیصلوں پر انحصار کیا گیا ان میں دو تین سال تاخیرپر سرکاری وکلا مقرر کئے گئے۔

عدالت نے کہا کہ اس طرح سرکاری وکلا کی تعیناتی کیا عدالت کا اپنا اختیار ہوتا ہے یا کچھ رولز ہیں؟چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہائیکورٹ میں جیل اپیلیں آتی ہیں ہم وکلا کو تعینات کردیتے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سرکاری وکیل کی تعیناتی قانون کی کس شق کے تحت ہوتی ہے؟

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

22 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago