عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ کوئلہ کی نقل و حمل کے ذریعے ریلوے کے تقریباً 50 فی صد اخراجات پورے ہورہے ہیں، ریلوے سسٹم چلانے کے لیے 24 گھنٹے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، خواجہ سعد رفیق ریلوے میں بہتری لائے، سیلاب کے بعد تباہ شدہ ٹریک کو بحال کرنے سمیت منافع بخش ٹرینیں بھی بحال کیں۔

انہوں نے کہا کہ 55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں، ریلوے خسارہ پنشن کی شکل میں ہےچھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں۔ایک کوچ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے، تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں۔ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ اگر حکومت پنشن کے اخراجات اپنے ذمہ لےلے تو ریلوے پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

2 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

2 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

2 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago