روپے کی تنزلی:ڈالر مہنگاہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

(قدرت روزنامہ)روپے کی قدر میں مزید تنزلی، ڈالرمہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ جاری جبکہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر ،انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ۔خیال رہے ڈالر 169.97 روپے سےمہنگاہوکر ملکی تاریخ کی نئی سطح 170.05 روپے پر پہنچ گیا،معاشی ماہرین کے مطابق ساڑے چار ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 17روپے 77پیسے مہنگاہوچکاہے ،7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے پر تھا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ساڑے چار ماہ میں ڈالر 17.77 روپے مہنگاہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ،کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے پر ایکسچینج ریٹ پر دبائو ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر میں اسلامک سکوک بانڈزکی میچوریٹی پر پاکستان نے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago