شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کے ملین مارچ کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈانلڈ لو کے اس بیان کہ ’پاکستان میں انتخابات کا انعقاد بڑی حد تک مسابقتی اور منظم تھا‘، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری تک تو عمل مناسب تھا ، اصل قہر تو 9 فروری کو ڈھایا گا۔

ایک ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔امریکی اپنے ملک میں اپنے عوام کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کی آبیاری کر رہے ہیں، قانون کی حکمرانی قائم ہے، لیکن یہ معیار انہیں پاکستان جیسے ممالک میں قبول نہیں ہے، پاکستان میں 9 فروری کو جو فراڈ حکومت بٹھائی گئی یہ سب کچھ امریکیوں کے آشیرواد سے ہوا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم عید کے بعد دھاندلی کے خلاف آگاہی مہم چلائیں گے، شہر شہر جلسے کریں گے، اگر حکومت پھر بھی ٹس سے مس نہ ہوئی تو ملین مارچ کریں گے، اس حوالے سے ہم مئی تک کوئی فیصلہ کرلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ مراد سعید کو ہم تب باہر نکالیں گے جب ہمیں یقین ہو کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

2 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

2 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

2 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago