لاہور میں مسلم اور مسیحی برادری کی مشترکہ افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے ساتھ ان دنوں مسیحی برادری کے روزوں کے ایام بھی چل رہے ہیں اور لاہور کے ایک چرچ میں مشترکہ افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جہاں تقریب میں مسلم، مسیحی اور ہندو برادری کے ارکان نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کے اس منفرد افطار دسترخوان کا اہتمام رواداری تحریک نے کیا تھا اور تحریک کے سربراہ سیمسن سلامت نے کہا کہ آج مختلف مذاہب کے لوگوں نے ایک دسترخوان پر جمع ہو کر مذہبی، سیاسی برداشت اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کا پیغام دیا ہے۔
افطار کی تقریب میں مہمانوں کے لیے افطار میں کھجوروں، پکوڑوں، میٹھے مشروب اور کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس موقع پر شرکا نے پاکستان میں امن، سلامتی، خوش حالی اور ترقی و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
رواداری افطار دسترخوان میں شریک علامہ غلام عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کے ماحول میں مذہبی اور سیاسی رواداری کا دامن تھامنا ہوگا، معاشرے سے نا انصافی اور برائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہنا ہوگا۔
پاسٹر ایمانوئیل کھوکھرنے کہا کہ بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور انتہا پسندی نے سماج کو کھوکھلا کردیا ہے، آج مسلمان، مسیحی، سکھ اور ہندو ایک جگہ اور ایک دسترخوان پر جمع ہیں اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس پاک سرزمین کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے ہم سب ایک ہیں۔
اس موقع پر رواداری تحریک کے چیئرمین سیمسن سلامت نے کہا کہ آج کا سماں بہت خوب صورت اور بابرکت ہے، جب مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد نے اکٹھے ہو کر اس افطار دستر خوان کا اہتمام کیا ہے اور مذہبی، سیاسی برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت سے بھرے سماج میں مختلف مذاہب اور نظریات رکھنے والے شہریوں کا مل بیٹھنا اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا ایک روادار اور پر امن پاکستان کی تشکیل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago