شیڈونگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک خاتون دو سال سے ہر رات ہیڈفونز میں موسیقی سنتے ہوئے سوتی آرہی ہیں اور اب ان کی قوتِ سماعت ہمیشہ کیلئے خراب ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈونگ صوبے کی ایک نوجوان خاتون مِس وانگ ایک مقامی کمپنی میں سیکرٹری کے طور پر کام کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہیں محسوس ہوا کہ انہیں سننے میں دشواری پیش آرہی ہے جس پر وہ کان کے معائنے کے لیے قریبی اسپتال تشریف لے گئیں۔
انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ جب ان کا سپروائزر میٹنگز کے دوران انہیں مخاطب کرتا ہے تو انہیں اس کی باتیں ٹھیک طریقے سے سنائی نہیں دیتیں۔
ڈاکٹر نے خاتون کا مکمل معائنہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ خاتون کے بایاں کان خراب ہوچکا ہے جس سے وہ ٹھیک طریقے سے سن نہیں سکتیں۔
ڈاکٹروں کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں کوئی حادثہ پیش آیا ہے یا ان کے کان میں طویل عرصے تک بلند آوازوں کا شور آتا رہا ہے؟ جس پر محترمہ وانگ نے کہا کہ وہ ہر رات کانوں پر ہیڈ فون لگا کر موسیقی سنتے ہوئے سوجایا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں کالج میں تھی تو مجھے میوزک سنتے ہوئے سو جانا پسند تھا۔ یہ ایک عادت بن گئی ہے اور میں تقریباً دو سال سے ایسا کر رہی ہوں۔
تاہم خوش قسمتی سے خاتون کا صرف بایاں کان متاثر ہوا ہے تاہم انہیں بہتر سننے کے لیے اب زندگی بھر ہیئرنگ ایڈ پہننا پڑے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…