کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔
میٹا کی ذیلی ایپ نے اپنے تازہ ترین بِیٹا ورژن 2.24.7.7 میں کچھ ایسے اشارے دیکھے گئے ہیں جو اس فیچر کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
اشاروں کے مطابق ایپ پہلے 150 میگا بائٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گی جو اس فیچر کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ فیچر ڈیوائس کا اسپیچ ریکاگنیشن سسٹم استعمال کرے گا تاکہ این ٹو اینڈ انکرپٹڈ ٹرانسکرپٹ فراہم کی جاسکے۔
فیچر کا یہ آپشن ایپ کی سیٹنگز چیٹس میں موجود ہوگا۔ یہ فیچر ابھی بھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور بِیٹا صارفین کو کسی بھی وقت آزمائش کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔
واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس میں گزشتہ برس مئی میں متعارف کرایا جاچکا ہے جبکہ گوگل میسج اور ٹیلی گرام جیسی ایپلی کیشن پہلے سے ہی اینڈرائیڈ میں ایس فیچر کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
میرپور(قدرت روزنامہ)آزادکشمیر بار کونسل نے چند روز قبل احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…