وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کیلئے برسلز پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ اسحٰق ڈار جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔
’جوہری توانائی کا پہلا سربراہی اجلاس آج سے برسلز میں شروع ہورہا ہے، سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیرخارجہ اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماؤں، وزرائےخارجہ سےملاقاتیں کریں گے۔
ملاقات کے دوران ایٹمی توانائی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران اسحٰق ڈار کی باقاعدہ تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں اور آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے ہیں۔

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

2 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

13 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

18 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

25 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

27 mins ago