حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا . ’وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدای دی گئی .

وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا . ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے . وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی . اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے . . .

متعلقہ خبریں