سارہ چوہدری نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ سابق اداکارہ نے وجہ بتادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ سارہ چوہدری نے طویل عرصے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فیملی کی طرف پابندیاں ان کے لیے دین کی طرف مائل ہونے کا باعث بنیں۔
حال ہی میں سارہ چوہدری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور پھر کنارہ کشی اختیار کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی تھی اور 2010 کے اوائل میں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
سارہ چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کو سپورٹ کے لیے شوبز میں قدم رکھا کیونکہ وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کے پاس گھر اور بنیادی سہولیات ہوں۔
کیریئر کے عروج پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ پوچھنے کے سوال پر سابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین ہمیشہ سے اسلام کی طرف مائل رہے اور ہمیشہ نماز و قرآن پر زور دیتے تھے، والد نماز کے حوالے سے کافی سخت تھے، کام سے واپس آتی تھی تو پوچھتے کہ کتنی نمازیں پڑھیں؟’ جبکہ والدہ بھی اپنی جوانی میں نماز اور روزوں کی پابند تھیں۔
سارہ چوہدری نے بتایا کہ شروع سے ہی ان کا رجحان مذہب کی طرف تھا اور اپنی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی تھیں کہ ’اللہ مجھے ویسا بنا دے جیسا تو پسند کرتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں تھیں تو پیسہ اور شہرت کے علاوہ ان کے پاس سب کچھ تھا لیکن خلا باقی تھا جو انہیں بے چین کرتا تھا۔
سابق اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی خالہ کا انتقال نے ان کی اپنی زندگی تبدیل کردی، انہوں نے بتایا کہ ’میں اپنی خالہ کے بہت قریب تھی، 38 سال کی عمر میں ان کا انتقال میرے لیے حیران کن تھا، ان کے انتقال کے بعد احساس ہوا کہ زندگی میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’دین کی طرف مائل کرنے کا ایک اور وسیلہ فیملی کی طرف سے پابندیاں تھی، میں جب ڈراما کرتی تھیں تب بھی مجھے رات کو دیر تک گھر سے باہر رہنے کی اجازت نہیں تھی۔‘
سارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں صبا فیصل، ہمایوں سعید وغیرہ شامل ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

37 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

44 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

53 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago