پشاور ہائیکورٹ؛ ایکس کی بندش پر پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے ایکس(ٹوئٹر)کی بندش کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایکس(ٹوئٹر)کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں، ایکس کو کیوں بند کیا؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایکس فارمل پلیٹ فارم ہے جو سب کے استعمال میں ہے،عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ نے ایکس کو بند کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں،وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرنا ضروری ہے،عدالت نے پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں