شازیہ عطاءمری نے مریم نواز بارے کیا کہہ دیا؟ جانتے ہی پوری (ن)لیگ آگ بگولہ ہوجائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطاءمری نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت کے پانچ سال تک چلنے کا معاہدہ کرکے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کر بات کرٍیں، پنجاب میں بزدار سرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے ورنہ دو دن میں یہ حکومت گر سکتی ہے،یہ کیسا بیانیہ ہے کہ جو لاہور میں مختلف جبکہ لندن میں الگ ہو جاتا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ن لیگی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں خطاب پر اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ استعفیٰ دینا تو ایک بہانہ تھا ، اصل مقصد لانگ مارچ ملتوی کروا کر عمران خان کا اقتدار بچانا تھا، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے میں محض اقتدار سے دور کرنے کی ناراضگی ہے ورنہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور کرنے کی سازش کرنے والی جماعت آج بھی اپنے گھناؤنے کردار پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی اسی کوکھ سے جنم لیا ہے جس بطن سے یہ جماعت پیدا ہوئی،پاکستان پیپلزپارٹی تو اس وقت سے اپنے بیانیے پر ڈٹی ہوئی ہے جب یہ جماعت چھانگا مانگا کی سیاست کرتی تھی، اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کونسلر کی سیٹ نہ جیتنے والے ہمیں سکھانا بند کریں،بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب ہارتے ہیں تو بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

شازیہ عطاء مری نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد پنجاب بھر کی تحصیلوں میں ورکرز کنونشن کرنے والی جماعت کتنی مقبول ہے ،وقت آنے پر بتائیں گے۔

Recent Posts

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

13 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

22 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

33 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

58 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago