اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے کانگریس کمیٹی میں سائفر سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے تو عمران خان کو سائفر کیس سے بری کرنے والا بیان دیا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ سائفر ہے ہی کوئی نہیں، کیس فوری واپس لینا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ لو سچا ہے کہ سائفر ہے ہی نہیں تو پھر یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔ شہباز شریف اور ان کی مینڈیٹ چور حکومت تو سیلوٹ مار گورنمنٹ ہے۔ یہ سب سے پہلے ڈونلڈ لو کو سیلوٹ مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی پوری کوشش ہو گی کہ پاک ایران گیس پائپ لائن نہ بنے۔ کیا یہ مداخلت نہیں ہے؟ شرم کریں جو لوگ کہتے ہیں کہ مداخلت نہیں ہے۔ عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہو گیا، یہ موقف ڈونلڈ لو نے خود ثابت کیا ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…