نامعلوم لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے نہ کریں، تحریک انصاف دھاندلی کیخلاف کیا کرنا چاہتی ہے؟ اسد قیصر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ سے محروم حکومت زیادہ عرصہ نہیں رہے گی ، پشاور میں کور کمانڈر کے گھر کے سامنے آر او آفس پر ہمارے لوگ داخل نہیں ہوسکے،ہم چاہتے ہیں بند کمروں میں نامعلوم لوگ بیٹھ کر فیصلے نہ کریں، تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی ۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں جلسے کریں گے، تحریک انصاف 23 مارچ کو جلسہ کرنا چاہتی تھی مگر ڈی سی نے اجازت نہیں دی۔ عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کے ساتھ سیاسی قیادت کو ملاقاتوں کی اجازت دی جائے تاکہ کوئی راستہ نکالا جاسکے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago