قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون… ? معاملہ پیچیدہ ہوگیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون سی جماعت سے ہوگا یہ معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، تحریک انصاف نے اپنے آپ کو خود اس مشکل میں ڈالا ہے، پارلیمانی لیڈر کا انتخاب پارٹی کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، آرٹیکل63اے اور 51 پڑھیں تو زین قریشی کے پارلیمانی لیڈر بننے کی گنجائش نکل آئے گی۔ میرا شروع سے مؤقف رہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو نہیں مل سکتیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ہوتا ہے، سنی اتحاد کونسل نے دو چار نشستیں بھی جیتی ہوتیں تو پھر آزاد امیدواروں کی شمولیت پر کوئی قدغن نہیں ہوتی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ریگولر اجلاسوں میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو نہیں بلایا جاسکتا، پارلیمان کو داخلہ اور دفاع کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں جنرل باجو ہ اور جنرل فیض کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کیخلاف غلط اطلاعات چلتی ہیں تو کہیں تو اسے انصاف ملنا چاہیے، ایف بی آر میں اپنے 32کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ایک یوٹیوبر نے وی لاگ کردیا کہ اعظم نذیر تارڑ کے 32ارب 50 کروڑ کے اثاثے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago