وکٹیں اُڑانے کا سلسلہ جاری !تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو بڑا جھٹکا دیدیا
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ شانگلہ آپ بدل چکا ہے لوگ کام چاہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے کوشاں ہے . انہوں نے کہاکے ترقیاتی کام کر کے اس علاقے کو جنت نظیر وادی بنائیں گے وہ لودر میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے . اس موقع پر گل شہزادہ سمیت متعدد دیرینہ کارکنوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پاکستان تحریک انصاف ملک ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمن ضلعی صدر وقار احمد خان اختر علی چٹان حیات الحق حفیظ اللہ فضل محمود خان نے بھی خطاب کیا . شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سیاحت کی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور کء دور دراز علاقوں و سیاحتی مقامات کے لئے سڑکوں کی منظوری دے چکے ہیں . تاکہ مقامی طور پر لوگوں کو روزگار میسر ہو انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شانگلہ ماضی میں نظر انداز رہا اور اس کی اہمیت کو کو اجاگر نہیں کیا گیا شانگلہ کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے انہوں نے اس موقع پر اولندر روڈ کی تعمیرکا اعلان کیا . . .