الپوری(قدرت روزنامہ)شانگلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو زبردست دھچکا۔دونوں جماعتوں کے درجنوں خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی شانگلہ کے دراز علاقے لودر پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ شانگلہ آپ بدل چکا ہے لوگ کام چاہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکے ترقیاتی کام کر کے اس علاقے کو جنت نظیر وادی بنائیں گے وہ لودر میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر گل شہزادہ سمیت متعدد دیرینہ کارکنوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پاکستان تحریک انصاف ملک ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمن ضلعی صدر وقار احمد خان اختر علی چٹان حیات الحق حفیظ اللہ فضل محمود خان نے بھی خطاب کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان سیاحت کی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور کء دور دراز علاقوں و سیاحتی مقامات کے لئے سڑکوں کی منظوری دے چکے ہیں۔ تاکہ مقامی طور پر لوگوں کو روزگار میسر ہو انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شانگلہ ماضی میں نظر انداز رہا اور اس کی اہمیت کو کو اجاگر نہیں کیا گیا شانگلہ کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے انہوں نے اس موقع پر اولندر روڈ کی تعمیرکا اعلان کیا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…