ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کافیصلہ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکاشرمااپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، رواں برس 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔ ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ سے کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں،ایک صارف نے کہا کہ ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

6 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

14 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

23 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

37 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago