یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے مہنگی بولی کے باعث 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان کے دوران چینی کی ممکنہ قلت پر قابو پانے کیلئے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا تاہم مہنگی بولی کے باعث کارپوریشن نے ٹینڈر منسوخ کردیا-
ذرائع کے مطابق یو ایس سی کو کم سے کم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی اور خریداری کی صورت میں اخراجات ملا کر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی لہٰذہ مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔
یو ایس سی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جو رمضان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے 109 روپے اور عام صارفین کیلئے 155 روپے مقرر ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

2 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

6 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

8 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

18 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

22 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

50 mins ago