اصغر اچکزئی، عبدالخالق ہزارہ اور دیگر پر جھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پارٹی رہنماﺅں کارکنوں اور ایچ ڈی پی کے مرکزی صدر عبد الخالق ہزارہ کے خلاف غیر آئینی غیر قانونی مقدمات کے اندراج اور رکھنی میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے مارکیٹ اور دکانوں کو بلا جواز اور غیر قانونی طور پر گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جعلی نمائندوں پر مشتمل جعلی حکومت کی عوام دشمنی پر مبنی منفی طرزِ عمل، سیاسی انتقام اور انکے مصنوعی پن کا اظہار قرار دیا ہے . بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور پارٹی رہنماں کے خلاف غیر قانونی مقدمات کے اندراج درحقیقت اس دو قومی صوبے میں پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد اور عوام کے برحق جمہوری آواز پر پابندی لگانے کی ناکام سازش کے سوا کچھ نہیں جبکہ اسی طرح ایچ ڈی پی کے صدر عبد الخالق ہزارہ کے خلاف غیر قانونی کیس کا اندراج ان سے جیتے ہوئے صوبائی سیٹ چھیننے کے باوجود انھیں مزید دبا میں رکھنے اور جمہوری جدوجہد سے دور رکھنے کی عبث کوشش ہے .

اسی طرح رکھنی بازار میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی جائیداد کو مسمار کرنے اور لاکھوں روپے کے نقصانات پہنچانے کا مقصد سیاسی جمہوری وطن دوست کارکنوں کو اپنی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی ناکام حربے ہیں . بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد جعلی نمائندوں کی جعلی اسمبلی اور مصنوعی حکومت اس دو قومی صوبے کے غیور عوام کی نمائندہ نہیں اور نہ ہی ایسے سیاسی انتقام پر مبنی سازشوں اور منفی طرزِ عمل، منفی رویے اور انتظامیہ کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے سیاسی جمہوری پارٹیوں انکی قیادت اور کارکنوں کو اپنے حقیقی جمہوری جدوجہد کی راہ سے ہٹایا جاسکتا . بیان میں سیاسی جمہوری پارٹیوں ، جمہوری قوتوں اور وطن دوست و ترقی پسند تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اِس جعلی نمائندوں پر مشتمل جعلی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں . . .

متعلقہ خبریں